جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت نے وادی نیلم میں کلسٹر بم پھینکے تھے، اقوام متحدہ کے مبصر مشن نے تصدیق کردی، انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 4  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے کھل کر سامنے آنے لگا، اقوام متحدہ نے بھی بھارت کی جانب سے وادی نیلم میں کلسٹر بم پھینکے جانے کی تصدیق کر دی، یو این او مبصر مشن کے نمائندوں کے وفد نے ایل او سی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بھارتی جارحیت کے شواہد خود دیکھے، میڈیا ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ آرگنائزیشن مبصرمشن کے نمائندوں کے وفد نے ایل اوسی وادی نیلم کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،

وادی نیلم میں بھارتی فوج نے ایل اوسی کے مختلف علاقوں میں کلسٹربم پھینکے تھے، یواین اوکے نمائندوں نے ایل اوسی کے علاقے نوسیری میں پڑے کلسٹربم اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ ایل او سی کے قریب متاثرہ شہریوں سے بھی یو این او کے نمائندوں نے معلومات حاصل کیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے ایک بار پھر جنیوا کنونشن کی دھجیاں اڑا دیں،کلسٹر بم کا سویلین آبادی پر استعمال،وادی نیلم کی سول آبادی پر فائر کرنے سے ایک بچے سمیت 2افراد جاں بحق،11زخمی جن کی حالات تشویشناک بتائی جارہی ہے،کلسٹر بم کا سب سے پہلے استعمال 1964ء سے 1973ء لاؤس میں پھینکے گئے جبکہ 1991ء میں عراق پر یہ بم استعمال کیا گیا،کلسٹر بم سرکاری املاک،گاڑیوں اور بڑی تعداد میں آبادی پر استعمال کیا جاتا ہے،ایک کلسٹر بم میں ہزاروں چھوٹے چھوٹے بم جو فضاء میں پھٹنے کے باعث تباہی مچادیتے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے سید نورالحسن گیلانی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے کلسٹر بم کا استعمال آزادکشمیر میں سرعام کرنا شروع کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 30اور 31جولائی 2دنوں میں بھارت نے کلسٹر بم سول آبادی پر پھینکے جبکہ جن میں سے 9کلسٹر بم ناکارہ کردیے گئے جبکہ باقی پھٹنے سے ایک چار سالہ بچے سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 11افراد زخمی ہوئے جو مظفرآباد کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،اُن کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے۔رپورٹ میں واضح کہا گیا کہ 1964ء تا 1973ء کے درمیان ویتنام،لاؤس میں 260ملین کلسٹر بم پھینکے

جس میں 80ملین کلسٹر بم ناکارہ ہوئے جبکہ 1991ء میں یو ایس اے،فرانس،یوکے نے 61ہزار کلسٹر بم عراق پر پھینکے گئے جبکہ ان 61ہزار بموں میں 20ملین چھوٹے بم شامل ہوتے ہیں،یہ ہوا میں پھٹنے سے زمین پر گرنے کے بعد بڑی تباہی مچا سکتے ہیں جو کہ تشویشناک صورتحال ہے،اقوام متحدہ نے جنیوا کنونشن میں کلسٹر بم پر 2008ء میں پابندی لگائی تھی مگر اُس کے باوجود بھارت نے 30اور 30جولائی 2019ء کو اس کا استعمال آزادکشمیر کے دارلحکومت کے نواحی علاقے وادی نیلم اور نوسیری میں درجنوں کلسٹر بم پھینکے گئے

جبکہ 9کلسٹر بم ناکارہ ہوئے اس بم کے پھٹنے سے دو افرا د جاں بحق ہوئے جن میں سے ایک کا تعلق ہٹیاں بالا جبکہ 4سالہ بچے کا تعلق چلہیانہ سے بتایا جاتا ہے،11افراد شدید زخمی ہوئے جو مظفرآباد کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے سید نورالحسن گیلانی نے بھارت کی خلاف ورزی پر باقاعدہ رپورٹ ایمنسٹی انٹرنیشنل او ر اقوام متحدہ کو ارسال کردی جس پر کہا گیا کہ بھارت نے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سول آبادی پر کلسٹر بم کا استعمال کرنے کے علاوہ مقبوضہ وادی میں نسل کشی کا پروگرام بنارہا ہے جو کہ خطرناک ترین پلان ہوگا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…