اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

کلسٹر بموں کا استعمال،بھارت باز آجائے ورنہ پھر کیا ہوگا؟ وزیراعظم عمران خان نے انتباہ کردیا، دھماکہ خیز اعلان

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد  (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر معصوم شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کلسٹر بموں کا استعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر معصوم شہریوں پر بھارتی حملے کی مذمت کرتا ہوں،

بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بموں کا استعمال کیا۔ وزیراعظم کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ حملہ 1983ء   کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ عالمی امن اور سلامتی کو درپیش خطرے کا نوٹس لے۔انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال علاقائی بحران میں تبدیل ہو سکتی ہے  عمران خان  نے یہ بھی لکھا کہ یہ وقت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی لمبی اذیت ناک رات کا خاتمہ ہو، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے حق خودارادیت استعمال کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔۔ وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو یو این قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا ضروری ہے کیونکہ خطے میں امن اور ترقی کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر کا حل ہے۔ امریکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ نے بھی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر معصوم شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کلسٹر بموں کا استعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر معصوم شہریوں پر بھارتی حملے کی مذمت کرتا ہوں، بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بموں کا استعمال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…