بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

 وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس، مقبوضہ کشمیر کے حالات پر غور، اہم فیصلے کرلئے گئے 

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ن لائن) قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزی کا نوٹس لے، بھارتی اشتعال انگیزی کو بے نقاب کیا جائے گا، وادی نیلم میں بھارتی کلسٹربم حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے امورپرغورکیا گیا۔ وزیرخارجہ اورڈی جی ملٹری آپریشنز نے شرکاء  کواہم بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیر دفاع، خارجہ، داخلہ اور وزیرامورکشمیر شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔  اجلاس وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹربم حملوں کے بعد طلب کیا گیا تھا۔ کشمیرمیں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافے سمیت مختلف دفاعی امورپربات چیت کی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی فوج کی جانب سے کلسڑبموں کے استعمال کی شدید مذمت کی۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پراظہار تشویش کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی اشتعال انگیزی کو بے نقاب کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ شرکاء   قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزی کا نوٹس لے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان ایل او سی پر بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 1983ء   کے کنونشن معاہدہ کی خلاف ورزی کررہا ہے، سیکورٹی کونسل عالمی امن اور سلامتی کے خطرے کا نوٹس لے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے کا وقت ا?ن پہنچا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کی اجازت ہونی چاہیے، جنوبی ایشیا میں امن کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بھی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے باعث لائن ا?ف کنٹرول پر صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے، کشمیر کی موجودہ صورتحال خطے کے بحران کا سبب بن سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…