نئی دہلی(سی پی پی)بھارتی حکام نے متنازعہ علاقے کشمیر میں گئے ہوئے تمام سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خطرے کے تناظر میں اس علاقے سے نکل جائیں۔ یہ حکومتی انتباہ ہندو زائرین کی امرناتھ یاترا سے قبل کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے سکیورٹی اہلکاروں کو مزید چوکس کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو خوراک اور ایندھن
کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگ ہنگامی بنیادوں پر اشیائے خوراک خریدنے میں مصروف ہیں اور بینکوں سے رقوم نکلوانے والوں کی کثیر تعداد بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملکی حکومت اس شورش زدہ علاقے میں مزید پچیس ہزار فوجی متعین کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔