اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے ایل این جی کیس میں نوازشریف کا نام نکال دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدخاقان عباسی نے جسمانی ریمانڈمیں بیان ریکارڈکرادیا،سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایل این جی معاہدے اورٹرمینل ٹھیکے کی ذمہ داری لیتاہوں،ایل این جی معاہدہ ملکی وعالمی قوانین کے مطابق کیا۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ توانائی بحران کی وجہ سے قطرسے ایل این جی خریدی،قطرسے ایل این جی دیگرممالک کی نسبت کم نرخ پر خریدی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کیس کی انکوائری میں نوازشریف کانام شامل تھا،شاہد خاقان عباسی کے ذمہ داری لینے پر نوازشریف کا نام مقدمے سے نکال دیاگیا۔واضح رہے شاہد خاقان اس وقت نیب کے زیر حراست ہیں۔