اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) گرفتار بھا رتی جا سوس کلبھو شن یادیو کو پا کستان کی جا نب سے قونصلر رسائی دینے کی پیشکش پر بھا رت نے جو اب دیتے ہو ئے کلبھو شن سے تنہا ئی میں رسائی ما نگ لی۔ میڈٖیا رپو رٹس کے مطابق بھا رتی دہشتگرد کلبھو شن یا دیو کو پا کستان نے قونصلر رسائی دینے کے لئے بھا رت کو گزشتہ روز پیشکش کی تھی جس بھارتی وزارت خارجہ نے پا کستان کی پیشکش پر اپنا موقف اپنا تے ہو ئے کہا کہ پا کستان کلبھو شن تک تنہا ئی میں رسائی دے کسی خوف اور رکا وٹ
کے بغیر رسائی دی جا ئے۔ ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان کی مخلصانہ پیشکش پر بھارت نے شرائط عائد کیں، اس طرح بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا موقع گنوا دیا ہے، بھارت کو سہ پہر تین بجے ملاقات کا وقت دیا گیا تھا لیکن دو گھنٹے قبل بھارت نے جواب میں اعتراضات اٹھائے، ذرائع کا کہناہے کہ اب بھارتی فرمائش پر جامع مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا اور بھارتی جاسوس تک قونصلر رسائی کے لیے نئی تاریخ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بھی مشاورت سے کیا جائے گا۔