نئی دہلی(آن لائن)بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بات صرف پاکستان کے ساتھ ہوگی، مسئلہ کشمیر پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاملہ ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک بار اپنا پرانا راگ الاپتے ہوئے امریکی صدر کی کشمیر ثالثی کی پیشکش کو مستر د کر دیا ہے اور کہا ہے کہ
یہ پاکستان اور بھارت دونوں کا آپس کا معاملہ ہے مسئلہ کشمیر پر بات صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ ہو گی ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش کی۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار نریندر مودی پر ہے، میری عمران خان سے ایک اچھی ملاقات ہوئی ہے،اگر پاکستان بھارت چاہیں تو ثالثی کیلئے تیار ہوں۔