ڈیرہ غازی خان (نیوز ڈیسک) ڈیرہ غازی خان سے مبینہ طور پر بھارتی جاسوس راجو لکشمن کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے راکھی گاج سے مبینہ بھارتی جاسوس راجو لکھمن کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے یہ کارروائی بارڈر ملٹری پولیس کی جانب
سے عمل میں لائی گئی ہے گرفتار بھاری شہری راجو لکشمن کا تعلق بھارتی صوبے راجھستان سے بتایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ غیر ملکیوں کا ڈیرہ غازی خان میں جانا منع ہے کیونکہ اس علاقے میں پاکستان کی اہم ایٹمی تنصیبات ہیں، پاکستان نے راجولکشمن سے قبل بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا، بارڈر فورسز کے مطابق راجو لکشمن بھارتی شہری اور جاسوس ہے۔