اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ کارپوریشن کو عالمی معیار کا ادارہ بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو معیاری اشیائے صرف مارکیٹ سے کم قیمت پر فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارپوریشن کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ذوالقرنین علی خان کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ذوالقرنین علی خان کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے موجودہ حالات، مسائل اور نئی انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے انقلابی اقدامات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے ادارے کو عالمی معیار کے مطابق ریٹیل ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ چیئرمین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کرائی ہیں ہم یوٹیلیٹی سٹورز کو پاکستان کا ایک بہترین ادارہ بنائینگے جس کیلئے پروفیشنل لوگوں کی خدمات لی جائینگی ہم ایک بہترین ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کرینگے جس میں ملازمین کو عالمی معیار کے مطابق اور جدید تقاضوں سے ہم اہنگ کرنے کی خصوصی ٹریننگ دی جائیگی اس ٹریننگ سے ادارے کے نوجوان ملازمین سب سے زیادہ مستفید ہونگے وہ ادارے کیلئے بہتر کردار اد کرینگے اور انکی پرفارمنس میں میں بہتری آئیگی۔ ہم اپنے اندرونی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے سٹورز اور ویئر ھاوسز کے انفراسٹکچرکو بہتر کرینگے اور اس کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھال کر اس کو ایک ریٹیل انڈسٹری کی شکل دینگے مستقبل میں ایک بہترین اور عالمی معیار کاریٹیل منیجمنٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کھولی جائیگی جس کیلئے دنیا کے بہترین کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیگی جنکے ذریعے لیبر کی سطح سے لیکر سینئر پوزیشن لیول تک کے ملازمین کو ریٹیل منیجمنٹ کی ٹریننگ دی جائیگی۔
یو ایس سی یہ خدمات جنرل مارکیٹ کو بھی مہیا کریگی اور ریٹیل منیجمنٹ، سپلائی چین منیجمنٹ جیسے کورسز کر وائے جائینگے یہ کورسز سرٹیفیکیٹ اور ڈپلومہ پر مشتمل ہونگے جس کیلیئے دنیا کے بہترین یو نیورسٹیزسے الحاق کیا جائیگا جس سے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم ہونگے اس وقت ملک میں ریٹیل انڈسٹری کی گروتھ 11%سے 13%سالانہ ہے یو ایس سی لوکل برانڈز اور مینو فکچررز کو بھی سپورٹ کریگی
اور انکو نیشنل بنک کے ساتھ منسلک کرکے انکو ا?سان اقساط پر مالی مدد فراہم کی جائیگی اور لوکل انڈسٹریز کو وسعت دینے کی کوشش کی جائیگی اور انکے لوکل برانڈز سے جو بھی بہتر پروڈکٹ آئے گا اسکے لئے یو ایس سی اپنا پلیٹ فارم مہیا کریگی جس سے لوکل انڈسٹری کو اٹھانے میں مدد ملے گی۔ یہ سب وزیر اعظم کے ویڑن اور ہدایات کے مطابق کیا جائیگا۔ ان سارے اقدامات کی آگاہی گاہے بگاہے میڈیا کو دی جائیگی وہ وقت دور نہیں جب یو ایس سی ایک بہترین ادارہ بنے گا اسکے ورک فورس کی ایک الگ پہچان ہوگی اور یہ عوام کی خدمت کرنیوالے اداروں میں سرفہرست ہوگا۔