اسلام آباد (این این آئی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روٹی سستی کر نے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی کی منظور ی دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بدھ ک کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا وزیراعظم کی ہدایت پر ہنگامی اقدام اٹھاتے ہوئے تندوروں پر روٹی سستی کرنے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دیدی ، ذرائع کے مطابق تندوروں پر روٹی کے پرانے نرخ بحال کئے جائینگے۔ ذرائع کے مطابق روٹی
فروخت کرنے والے چھوٹے تندوروں کو گیس سبسڈی دی جائیگی ،بڑے کمرشل تندوروں یا ہوٹلوں کو گیس پر سبسڈی نہیں ملے گی۔چھوٹے روٹی تندوروں کیلئے گیس کی قیمتیں 30 جون 2019 والی پوزیشن پر بحال اور کاٹن کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے روٹی اور نان کی قیمت کا نوٹس لیا تھا۔