عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کا فیصلہ،عالمی عدالت میں بھارت کو شکست

17  جولائی  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی عدالت میں بھارت کو شکست، کلبھوشن یادیو کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔عالمی عدالت کے جج عبدالقوی احمد یوسف نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت ویانا کنونشن کے رکن ہیں، مقدمے کی تفصیلی شقوں کی جانب نہیں جاناچاہتے،

بھارت نے ویانا کنونشن کے تحت قونصلر رسائی مانگی ہے، جج نے بھارت اور پاکستان کی جانب سے وضعکیا جانے والا موقف بھی بیان کیا۔ جج نے کہا کہ کلبھوشن یادیو انڈین شہری ہے، پاکستان کا موقف ہے کہ ویانا کنونشن کا اطلاق نہیں ہوتا اس کے علاوہ پاکستان کا موقف ہے کہ اس کیس میں بھارت کو قونصلر رسائی نہیں دی جا سکتی، کلبھوشن یادیو کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔واضح رہے کہ بھارتی جاسوس نے اعتراف کیا تھا کہ وہ را کا ایجنٹ ہے اور اسے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھیجا گیا تھا، پاکستان ملٹری کورٹ نے اپریل 2017ء میں جرائم کے اعتراف پر اسے سزائے موت سنائی تھی، جس پر بھارت اس سزا کے خلاف عالمی عدالت میں چلا گیا تھا، عالمی عدالت میں بھارت بتانے میں ناکام رہا کہ کلبھوشن یادیو کے پاس دو پاسپورٹ کیسے اور کیوں تھے۔ جج عبدالقوی احمد یوسف نے کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ سنایا۔اس موقع پر اٹارنی جنرل انور منصور کی قیادت میں پاکستان کا وفد بھی وہاں موجود تھا۔واضح رہے کہ عالمی عدالت میں ابھی فیصلہ سنایا جا رہا ہے، تفصیلی فیصلے کی خبر کچھ دیر میں دی جائے گی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…