اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے عمران خان جلد طالبان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جس کا مقصد افغان تنازعے کا پرامن حل تلاش کرنا ہے،افغان حکومت نے اس سلسلے میں رضامندی کا اظہارکردیا ہے۔وہ اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس کا موضوع تھا بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور پاکستان کا کردار۔
نعیم الحق نے کہاکہ افغان صدر اشرف غنی کے حالیہ دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی فضا بحال ہوئی ہے اور سمگلنگ کے خاتمے اور مہاجرین کے مسائل حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔بھارت کے ساتھ پاکستان کے موجودہ تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نومبر میں گورونانک کے جنم دن کے موقع پر کرتار پور کا دورہ کریں گے۔