منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

گھریلو صارفین کیلئے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ، جس کا ماہانہ بل 285اور 572آتا تھا اب کتنا آئیگا؟پڑھ کر آپ کا دماغ گھوم جائیگا

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے گھریلو صارفین کو یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد اضافہ کیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن نے گھریلو گیس صارفین کیلیے پہلی سلیب میں گیس کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافہ، دوسری سلیب کیلئے 50 فیصد، تیسری سلیب کیلئے75 فیصد، چوتھی سلیب کیلئے 100فیصد، پانچویں سلیب کیلئے 150فیصد اور چھٹے سلیب کیلئے 200 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔تجویز کردہ اضافہ کے مطابق پہلے سلیب کے صارفین کا ماہانہ بل دو سو پچاسی روپے سے بڑھ کرچار سو بائیس روپے ہو جائے گا۔ دوسرے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل پانچ سو بہترروپے سے بڑھ کردوہزارایک سو اکانوےروپے ہو جائے گا۔ تیسرے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بلدو ہزار تین سو پانچ روپے سے بڑھ کرچار ہزار روپے ہو جائے گا۔ چوتھے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل3ہزار 5سو نواسیروپے سے بڑھ کر سات ہزار نوسو پچانوے ہو جائے گا۔ پانچویں سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل تیرہ ہزار پانچ سو آٹھ روپے سے بڑھ کرچودہ ہزار تین سو تہترروپے ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے ملک بھر میں گیس صارفین کی تمام کیٹیگریزکیلئے 31 فیصد اور 20 فیصد تک قیمت میں اضافہ کی تجویز دی تھی۔ ایس این جی پی ایل نے گیس قیمتوں میں 144فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا جس پر اوگرا نے اوسط 46 فیصد اضافہ کی اجازت دی۔

اسی طرح ایس ایس جی سی نے گیس قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا جبکہ اوگرا نے اوسط 28 فیصد گیس قیمتوں میںآئندہ مالی میں اضافہ کی اجازت دی۔اوگرا نے پہلے سلیب کے صارفین کیلئے 18فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی۔ دوسرے سلیب کے صارفین کیلئے 29 فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ، تیسرے سلیب کے صارفین کیلئے 32 فیصدگیس قیمتوں میں اضافہ، چوتھے سلیب کے صارفین کیلئے 12 فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ، پانچویںاور چھٹے سلیب کے صارفین کیلئے 4فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی۔ماہرین کا کہنا ہے اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافہ کی اجازت صرف اسلئے دی کہ حکومت کو آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکیج لینے میں آسانی ہو کیونکہ حکومت آئی ایم ایف سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے رضامندی کا اظہار کر چکی ہے۔ ایس این جی پی ایل نے اپنی آمدن کا تخمینہ 1223.7 ارب روپے لگایا ہے جس میں309.5ارب روپے رواں مالی سال اور گزشتہ مالی سال کا شارٹ فال 165.12ارب روپے بھی شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…