اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صبح کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں 38 پیسے اضافہ ، انٹر بینک میں ڈالر 148 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا تھا جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت 150کی سطح بھی عبو ر کرگئی تھی ۔ دوسری جانب حکومتی احکامات پر ایف آئی اے نے ڈالر ذخیرہ اوربلیک میں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا
جبکہ حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا ڈالرذخیرہ اوربلیک میں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا اور کہاحوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے حکومتی احکامات کے بعد ایف آئی اے نے فوری ایکشن کیلئے چھے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، تمام ٹیموں کے سربراہان اسسٹنٹ ڈائریکٹرہوں گے۔