سرینگر(آن لائن) پاکستان کی جانب سے ائیرسٹرائیک کے خدشات کے پیش نظر بھارت نے اپنی سرحدوں پر فضائی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ریاست جموں و کشمیر کے کئی سرحدی علاقوں میں عارضی ائربیس کئے جارہے ہیں جو پاکستان کی کسی بھی ائرسٹرائیک کی کوشش کو فوری طور پر ناکام بناسکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان سے متصل
سرحدوں پر ائرفورس کے عارضی بیس قائم کررہا ہے اس ضمن میں وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں کئی سرحدی پٹیوں پر انڈین ائرفورس اپنے عارضی ائر بیس بنارہا ہے ۔بھارت کو خدشہ ہے کہ پاکستان بالاکوٹ ائیر سٹرائیک کا بدلہ گا اور اسکے لئے کبھی بھی پاکستان ائر سٹرائیک کر سکتا ہے جس کا توڑ کرنے کیلئے بھارت نے سرحدوں پر ائربیس قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔