بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

باضابطہ طورپر وزارت چھوڑ نے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف بھی چھوڑنے کی خبریں،اسد عمر بالاخر کھل کر بول پڑے،بڑے بڑے نام بھی زد میں آگئے

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے باضابطہ طورپر وزارت چھوڑ نے کااعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نئے وزیر خزانہ سے کوئی اْمید نہ رکھے کہ تین مہینے میں بہتری ہوگی، آئی ایم ایف میں جارہے ہیں، آئندہ بجٹ پر آئی ایم ایف پروگرام کا اثر پڑیگا، بجٹ مشکل ہوگا،نئے وزیر خزانہ ایک مشکل معیشت سنبھالیں گے ،بہتری کی طرف جارہے ہیں صرف تھوڑا صبر کر نے کی ضرور ت ہے ، اگر مشکل فیصلے نہ کئے گئے تو دوبارہ کھائی میں گر سکتے ہیں ،

معیشت کی بنیادی چیزوں کو درست نہیں کریں گے تو معاشی ترقی نہیں ہو گی، تحریک انصاف کو خیر باد نہیں کہہ رہا،عمران خان نیا پاکستان بنائے گا، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہو جائیں گی،نئے پاکستان کیلئے میری خدمات کرسی پر منحصر نہیں تھی ، سازشوں جیسے معاملات میں نہیں پڑتا۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ سب کو میرا فیصلہ تو معلوم ہو گیاہے،وضاحت کر دوں اس لئے آیا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کابینہ میں رد و بدل کر رہے ہیں، گزشتہ رات بھی وزیر اعظم سے بات ہوئی اور پھر صبح بھی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہاہے کہ آپ وزارت خزانہ کی جگہ وزارت توانائی کا قلمدان لے دیں جس پر میں نے وزیر اعظم کو بتایاکہ کابینہ کا حصہ نہیں رہوں گاتاہم کابینہ سے الگ ہونے کا مقصد یہ بالکل نہیں کہ میں عمران خان کے ساتھ نہیں، میں ان کے نیا پاکستان کے وژن کو سپورٹ کرنے میں ہمیشہ ساتھ ہوں۔انہوں نے کہاکہ سات پہلے 18اپریل2012میں تحریک انصاف کا حصہ بنا اور تحریک انصاف کے ساتھ 7 سال کا سفر بہترین رہا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ آپ ملک کی بہتری کیلئے ہمارے ساتھ آئیں تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہے اور عمران خان کے وژن کے ساتھ کھڑے ہیں۔اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور ان کے نوجوان کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان سب کے بغیر آج عمران خان وزیر اعظم اور اسد عمر وزیر خزانہ نہیں ہوسکتے تھے۔

اسد عمر نے کہا کہ خصوصاً این اے 54 کے عوام کا مشکور ہوں۔معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ حکومت بننے کے وقت جہاں معیشت کھڑی کی تھی وہ پاکستان کی بدترین صورتحال تھی اور اس سے نکلنے کیلئے فیصلے کیے گئے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اب معیشت بہتر ہوگئی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ نیا وزیر خزانہ جب آئیگا تو اس کو بھی معیشت کے مشکل حالات دیکھنے کو ملیں گے لیکن امید کرتا ہوں انہیں مکمل حمایت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ میں مشکل فیصلوں سے گھبراتا نہیں ہوں،

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں، ملک کی معیشت میں جان ہے لیکن اس کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے اور مشکل فیصلے کرنے والے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔اسد عمر نے کہا کہ نئے وزیر خزانہ کو بھی مشکلات کا سامنا ہوگا اور وہ ایک مشکل معیشت سنبھالے گا، وزیراعظم کے بعد مشکل ترین عہدہ وزیر خزانہ کا ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ آئندہ بجٹ پر آئی ایم ایف پروگرام کا اثر پڑے گا، آئندہ بجٹ مشکل ہوگا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے کسی سازش کا معلوم نہیں،جو سازشیں کررہا ہے وہ کرے،

سازشوں جیسے معاملات میں نہیں پڑتا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم نہیں پی ٹی آئی کمزور ہو گی یا مضبوط،میں صرف کام کرنے کیلئے آیا تھا۔ ایک سوال پر اسد عمر نے کہاکہ کپیٹل مارکیٹ اور بینکوں کوچلانا صرف وزیر خزانہ کی ذمہ داری نہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ نے 21 کروڑ عوام کا خیال رکھنا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو خیر باد نہیں کہہ رہا،عمران خان نیا پاکستان بنائیگا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہو جائیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ نئی ٹیم کے آنے سے حکومت کی کارکردگی بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم بہتری چاہتے ہیں اس لئے تبدیلی آ رہی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میری کابینہ میں شرکت نہ کرنا احتجاج نہیں ہے۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ نیا وزیر خزانہ وزیر اعظم منتخب کریں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ معیشت کی بنیادی چیزوں کو درست نہیں کریں گے تو معاشی ترقی نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بہت بہتر شرائط پر معاہدہ ہوا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ میں پہلے بھی عمران خان کیلئے حاضر تھا آج بھی حاضر ہوں، جس وقت نوکری چھوڑی تھی اس وقت تحریک انصاف پارلیمنٹ میں ہی نہیں تھی۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان کیلئے میری خدمات کرسی پر منحصر نہیں تھی۔ قبل ازیں اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ کی جگہ توانائی کا قلمدان سنبھال لوں لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کابینہ میں کوئی بھی عہدہ نہیں لوں گا۔انہوں نے کہا کہ میرا موقف ہے کہ عمران خان پاکستان کی واحد امید ہیں اور انشااللہ نیا پاکستان ضرور بنے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…