ہمیشہ سمجھتا تھا ایم کیو ایم کا نظریہ تحریک انصاف سے ملتا ہے، ایم کیو ایم کے ارکان سے زیادہ نفیس لوگ کابینہ میں نہیں،وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

4  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کا اصل تحفظ تعلیم سے ہی ممکن ہے،عظیم ملک بننے کا خواب تعلیم کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا، نوجوانوں کو تعلیم دی تو پاکستان کو اوپر لیکر جائیں گے، نوجوانوں کو تعلیم نہیں دی گئی تو ملک نیچے چلا جائیگا،بلاول بھٹو زرداری بھی پارلیمنٹ میں آکر انگریزی میں تقریر شروع کر دیتے ہیں، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ انگریزی بولیں گے تو پڑھے لکھے نظر آئیں گے،ہمیشہ سمجھتا تھا ایم کیو ایم کا نظریہ تحریک انصاف سے ملتا ہے،

اصل مسئلہ صرف شر پسندی کا تھا، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اگلا الیکشن انشا اللہ اکٹھا لڑیں گے، ایم کیو ایم کے ارکان سے زیادہ نفیس لوگ کابینہ میں نہیں۔ جمعرا ت کو وفاقی اردو یونیورسٹی حیدرآباد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بہت خوش ہوں کہ ہم حیدرآباد یونیورسٹی کی تعمیر کا افتتاح کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سڑکیں بنتی رہتی ہیں لیکن جب لوگوں پر خرچ ہوتا ہے تو ترقی ہوتی ہے، تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کا اصل تحفظ تعلیم سے ہی ممکن ہے اور ہمارے نبی ؐ نے بھی مسلمانوں کو پڑھانے پر جنگی قیدیوں کو رہائی دی۔عمران خان نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دی، مسلمانوں نے تعلیم پر توجہ دی تو 700 سال دنیا پر حکمرانی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ سنگاپورکی ایک یونیورسٹی کا بجٹ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں سے زیادہ ہے، چھوٹا سا سنگا پور 300 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم دی تو یہ پاکستان کو اوپر لیکر جائیں گے، نوجوانوں کو تعلیم نہیں دی گئی تو ملک نیچے چلا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ عظیم ملک بننے کا خواب تعلیم کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا، کفر کا نظام چل جائیگا لیکن ناانصافی اور ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔عمران خان نے کہا کہ میں نہیں سمجھ سکتا کہ یہ کونسی ذہنیت ہے جو یونیورسٹی کی مخالفت کرتی ہے، حیران ہوں کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کی مخالفت کون اور کیوں ہو رہی ہے؟

خالد مقبول صدیقی سے پوچھوں گا کہ یہ کون لوگ ہیں جو حیدرآباد یونیورسٹی کے مخالف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ یونیورسٹی بننے میں مدد نہیں کر سکتے تو مخالفت تو نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت انصاف اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، نمل یونیورسٹی کا تجربہ حیدرآباد یونیورسٹی کے ساتھ شیئر کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس وہ اسکالرز ہی نہیں ہیں جو مغرب کو جواب دے سکیں، مولانا فضل الرحمان یورپ یا امریکا کو کیا جواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم پر توجہ دی جاتی تو آج ہم مغرب کو گستاخانہ خاکو ں پر جواب دے پاتے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں معاشرے میں عجیب سی چیز آگئی تھی، ٹی وی پر بیٹھ کر لوگوں نے انگریزی بولنا شروع کر دی۔عمران خان نے کہا کہ 90 فیصد پاکستانیوں کو انگریزی نہیں آتی، سمجھ نہیں آتا کہ ہمیں اردو سمجھ آتی ہے اور آپ انگریزی بولنا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے بارے میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی پارلیمنٹ میں آکر انگریزی میں تقریر شروع کر دیتے ہیں، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ انگریزی بولیں گے تو پڑھے لکھے نظر آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم انگریزی میں بول کر اپنے عوام کی توہین کر رہے ہوتے ہیں،

میں سمجھتا ہوں کہ انگریزی میں بات کرنے کی یہ غلط روایت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سمجھتا تھا ایم کیو ایم کا نظریہ تحریک انصاف سے ملتا ہے، اصل مسئلہ صرف شر پسندی کا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے جہلم کے قریب سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس جامعہ میں سائنس اور صوفی ازم پڑھایا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ القادر یونیورسٹی میں ہمارے نوجوان نبی کریم ؐپر پی ایچ ڈی کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے خالد مقبول صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھائی آپ مجھے بعد میں بتائیے گا کہ یونیورسٹی کی مخالفت کرنے والے کیوں ایسا کر رہے ہیں؟۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اگلا الیکشن انشا اللہ اکٹھا لڑیں گے، ایم کیو ایم کے ارکان سے زیادہ نفیس لوگ کابینہ میں نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…