پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کارویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ، پاکستان نے بھی دو ٹوک واضح اعلان کر دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(سی پی پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے‘وزیراعظم کا موقف عوام کی امنگوں کا عکاس ہے ‘پاکستانی عوام جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتی‘عمران خان کے فیصلوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے، وزیراعظم صرف امن کی بات کر رہے ہیں‘عالمی برادری بھارت پرمذاکرات کیلئے دبائو ڈالے۔

جمعہ کو اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل کے دفترکے ساتھ روزانہ کی بنیاد پررابطے میں ہوں،4 دن سے اقوام متحدہ کے تمام ممالک کے مندوبین سے ملاقات کررہی ہوں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ عالمی برادری پاک بھارت کشیدگی کم ہوتے دیکھنا چاہتی ہے، عالمی برادری چاہتی ہے ،پاکستان بھارت مسائل بات چیت سے حل کریں۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے فیصلے کوسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی بھارت کے ساتھ تنا کا خاتمہ چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے دوسری مرتبہ بھارت کومذاکرات کی پیشکش کی ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پرسلامتی کونسل کے اراکین کوبریفنگ دی ہے، عالمی برادری کودیکھنا ہوگا اس وقت امن کیلئے کون کھڑا ہے، عالمی برادری کو دیکھنا ہوگا جنگی آوازیں کہاں سے آرہی ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کی بندش پراقوام متحدہ میں تشویش پائی جاتی ہے، جوہری ہتھیاررکھنے والے ممالک کے پاس مذاکرات کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عالمی برادری بھارت کو مذاکرات پر لانے کیلئے دبائو ڈالے، بھارت کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کا موقف پاکستانی عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی عوام جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتی۔ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے، وزیراعظم عمران خان صرف امن کی بات کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…