پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

بیوی کی قابل اعتراض تصویر انٹرنیٹ پر ڈالنے کا معاملہ، ،کوئی اپنی بے عزتی خود تو نہیں کرتا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 21  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے بیوی کی قابل اعتراض تصویر انٹرنیٹ پر ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران مسماۃ ذیشان ضیا راجہ کی شوہر ندیم کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی ۔ پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔سماعت کے دور ان عدالت نے مسماۃ ذیشان ضیا راجہ کی شوہر ندیم کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہائیکورٹ نے ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ تصویر میں ملزم خود بھی موجود ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اپنی فحش تصویر

کوئی خود تو نہیں لگاتا۔چیف جسٹس نے کہاکہ کوئی اپنی بے عزتی خود تو نہیں کرتا۔ عدالت نے کہاکہ درخواست گزار اور ملزم کے درمیان خاندانی اور کاروباری تنازعات چل رہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر نے اس کا ای میل ہیک کیا ہے۔عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ہیکنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔عدالت نے کہا کہ استغاثہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ ای میل ہیک ہوا۔عدالت نے کہا کہ ملزم ندیم کی تفتیش کی کوئی ضرورت نہیں۔یاد رہے کہ درخواست گزار اور ملزم لاہور میں ایک مشہور اسکول کے مالک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…