کراچی (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہو گئی اور آزاد بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کا اجلاس کراچی میں بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل کی زیر صدارت ہوا جس میں حکومتی اتحاد پر غور و خوص کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ صدارتی اور صوبائی انتخابات میں وفاقی حکومت نے 9نقات مکمل کرنے کا معاہدہ کیا تھا ۔
لیکن ایک بھی تاحال مکمل نہیں کیا ،لہذا حکومت سے علیحدہ ہو کر بی این پی اب آزاد بینچوں پر بیٹھے گی بعدازاں سردار اختر مینگل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی کہا کہ ہمارا حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اگر حکومت خود گرنے پر تیار ہے تو پتہ نہیں اسکو کیسے بچائیں گے کیونکہ صدارتی اور صوبائی الیکشن میں حکومت نے 9نقات مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن تاحال ایک نقطہ پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا اور ہمارےسخت تحفظات ہیں کہ ہمیں وزارتیں اور بڑے بڑے عہدے پیش کئے گئے لیکن ہم نے اپنے 9نقات پر اکتفا کیا اس لئے بی این پی آزاد بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن جب ملک کیلئے سازگار قانون سازی آئے تو اس میں بی این پی بڑھ چڑھ کر حصہ لے گئے جہاں پر کچھ غلط ہوا تو اس کے مخالفت بھی کریں گے، ایک سوال میں اختر مینگل نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے نقات منظور کر لئے تو ہم پھر سے حکومت کے اتحادی بننے میں دیر نہیں کریں گے ایک اور سوال کے جواب میں اختر مینگل نے کہا کہ سیاست جماعتوں کا گٹھ جوڑ ادارے کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے اور دعا ہے کہ اللہ ہدایت دے کہ یہ اتحاد جمہوری ادارے کو دوسرے کی بیساکھیوں کیلئے نہیں بلکہ ادارے کی مضبوطی کیلئے ہو۔