اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خواجہ صاحب کو ہم بلاتے نہیں یہ کیوں آجاتے ہیں؟ہم نے تو آڈیٹر جنرل سے جواب مانگا تھا، ریلوے خسارہ کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کی۔ نیب حکام نےسابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو عدالت میں پیش کیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ خواجہ صاحب کو ہم بلاتے نہیں یہ کیوں آجاتے ہیں؟ ہم نے تو آڈیٹر جنرل سے جواب طلب کیا تھا جس پر خواجہ سعد رفیق کے وکیل کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ آڈیٹر جنرل نے لاہور رجسٹری میں جواب جمع کرادیا۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ جواب آجائے تو پھر اگلے ہفتے کیس سنیں گے۔ چیف جسٹس نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔