پاکستان کی معاونت سے جاری افغان امن مذاکرات ختم ،کیا کچھ طے پایا؟تفصیلات سامنے آگئیں

18  دسمبر‬‮  2018

دوحہ ،اسلام آباد، کابل(اے این این )پاکستان کی معاونت سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں افغان امن مذاکرات ختم ہوگئے جس میں طالبان سمیت فریقین نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں شریک طالبان نمائندے اپنی شوریٰ سے بات کریں گے اور شوریٰ سے بات چیت کے بعد دوبارہ زلمے خلیل زاد سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے مذاکرات کی پیش رفت پر افغان حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ابوظہبی میں جاری افغان امن مذاکرات میں فریقین نے مذاکرات کا عمل جاری رکھنے پراتفاق کیا۔امریکی معاون خصوصی زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں افغانستان میں امن عمل پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق امریکی اور نیٹو فورسز کی افغانستان سے مرحلہ وار واپسی اور اس کے بعد افغانستان کے نظام حکومت اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے امریکا طالبان مذاکرات کرانا افغان امن عمل میں پاکستان کا عملی قدم ہے، پاکستانی تعاون فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے۔دوسری جانب افغانستان میں ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ امریکا، پاکستانی حکومت کی طرف سے تعاون بڑھانے کے کسی بھی اقدام بشمول طالبان، افغان حکومت اور دیگر افغانوں کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان سمیت دیگر فریقین سے ملاقاتیں کی ہیں اور افغان مسئلے کے حل کے لیے وہ یہ ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔ ادھر امریکی حکام اور طالبان کے مابین متحدہ عرب امارات میں گزشتہ روز مذاکرات کا ایک اور دور ہوا، مذاکرات میں طالبان کی جانب سے قطر دفتر کے نمائندے اور ملا یعقوب کی جانب سے بھیجے گئے دو نمائندے شریک ہوئے۔ ملا یعقوب طالبان کے مرحوم امیر ملاعمر کے بیٹے ہیں۔ترجمان طالبان ذبیج اللہ مجاہد کے مطابق مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔

یہ تین روز تک جاری رہینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور طالبان نمائندوں کے مابین قطر میں دو اجلاس ہو چکے ہیں۔ مذاکرات میں امریکی حکام سے غیر ملکی مداخلت کے خاتمے پر بات ہوئی۔مذاکرات کے اگلے دور میں سعودی عرب، پاکستان اور یواے ای کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔ انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ افغان حکومت کے نمائندوں نے دبئی میں طالبان سے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ کابل انتظامیہ سے ملاقات یا ان کے نمائندوں کی اجلاس میں شرکت منصوبے کا حصہ نہیں تھی۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان نے طالبان اور امریکا کے درمیان ابوظہبی میں مذاکرات میں مدد کی اور دعا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں امن قائم ہو۔پاکستان امن عمل آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتا رہے گا، دعا ہے کہ مذاکرات سے افغان عوام کی تین دہائیوں سے جاری مشکلات ختم ہوں ۔ انہوں نے کہا پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور متحدہ عرب امارات میں ہوا، فریقین کے درمیان 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے لیے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…