اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں بھارتی صحافی برکھادت کا ایک آرٹیکل چھپا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان اور پاکستان آرمی ایک پیج پر ہیں، خاتون صحافی نے مثبت پہلو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس لیے عمران خان انڈیا کے لیے بہترین ہیں، اگر ہم نے اپنے مسائل حل کرنے ہیں تو عمران خان سے بہتر کوئی آدمی نہیں ہو سکتا، معروف صحافی نے کہا کہ
اس کا مطلب یہ ہے کہ انڈیا کو عمران خان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عمران خان کو خط لکھا ہے اور آج ان کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد پاکستان کے دورے پر آئے ان کی یہاں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں اور ایسا لگتا ہے کہ امریکی حکومت بھی چاہتی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن قائم کرنے کا بریک تھرو کیا جائے، عالمی طاقتوں کی توقعات موجود حکومت سے زیادہ نظر آ رہی ہیں۔