جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا پہلا چالان کس نے تیار کیا تھا؟ معروف صحافی نے ایسا انکشاف کردیاکہ شریف فیملی کے بھی ہوش اڑ جائینگے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (وائس آف ایشیا) معروف صحافی اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ نیب کے کیسز بہت بے دلی سے چل رہے ہیں اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ان نیب کیسز میں جس وقت چالان بنا اس وقت قمر زمان چیئر مین نیب ہوتے تھے اور اس وقت بنیادی چالان بن گیا تھااور میرے پاس سو فیصد اطلاعات ہیں کہ نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا پہلا چالان خواجہ حارث نے خود تیار کیا تھا۔

اس چالان کو من و عن تسلیم کر لیا گیا تھااور نیب میں تمام لوگوں کو بھی اس بات کا علم ہے کہ ایون فیلڈزریفرنس کا پہلا چالان خواجہ حارث نے تیار کیا تھا۔اوریا مقبول جان نے مزید کہا کہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے خود چالان تیار کر کے اپنے موکل کو فائدہ دیا۔واضح رہے کہ چند روز پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے شریف فیملی کی درخواستوں پر ایون فیلڈ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔عدالت عالیہ اسلام آباد کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے درخواست ضمانت پر دیا گیا فیصلہ سزا کے خلاف اپیلوں کا کیس متاثر نہیں کرے گا۔ قومی احتساب بیورو نے ضمانت کی درخواستوں پر بحث کیلئے زیادہ سہارا پانامہ فیصلے کا لیا، بادی النظر میں ملزمان کو دی گئی سزائیں زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتیں۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے اپارٹمنٹس خریداری میں مریم نواز کی نواز شریف کو معاونت کا حوالہ نہیں دیا اور نہ ہی اس قسم کے کسی شواہد کا ذکر کیا گیا ہے۔بادی النظر میں قانونی سقم اور غلطیوں کے باعث احتساب عدالت کا فیصلہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکتا۔ دوسری جانب نیب نے بھی اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے جس پر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…