ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

وزارت آئی ٹی سیاسی تصفیہ کے طور پر لینی پڑی اصل میں اسکا اصل حق داریہ شخص ہے جو۔۔۔خالد مقبول صدیقی سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید کے بعدپھٹ پڑے،کیا کچھ کہہ دیا؟

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی وزیر برائے ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آئی ٹی کی تعلیم کے لیے ایک ریگولیٹری باڈی بنانے پر کام جاری ہے،آئی ٹی کی تعلیم سے متعلق اس نئے ادارے کے پاس تعلیمی معیار کو وضع کرنے اور ہنرمند ملازمتوں کے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا اختیار ہوگا جبکہ یہ بالکل پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی طرح کام کرے گا۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اتھارٹی آئی ٹی کے نصاب کو جامعات میں عالمی معیار کے مطابق لانے کی کوشش کرے گی تاکہ پاکستان اور عالمی طالب علموں کے درمیان فرق ختم ہوجائے۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر یہ بحث بے وجہ ہے کیونکہ کئی وزرا ء بنیادی طور پر اپنی وزارتوں میں ماہر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری بھی یہی خواہش تھی کہ وزارت کسی ایسے شخص کے پاس جانی چاہیے جو اس میں ماہر ہو، تاہم یہ صرف سیاسی تصفیہ کے طور پر لینی پڑی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان ایشیائی خطے میں ٹیکنالوجی کے اعتبار سے بہت پیچھے ہے، جس کی مثال فلپائن سے دے جاسکتی ہے جو 10 کروڑ 30 لاکھ لوگوں پر مشتمل ہے لیکن اس کی آئی ٹی اور الیکٹرونکس میں رواں مالی سال کے دوران برآمدات 30 ارب ڈالر رہیں جبکہ پاکستان اس شعبے میں صرف ایک ارب ڈالر کی برآمدات کیں۔وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات کا ہندسہ 5 ارب ڈالر تک ہے، تاہم ملک میں ادائیگی کے راستے کی کمی کی وجہ سے زیادہ تر برآمدات متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے کی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کے حوالے سے وزارت خارجہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو فیصلہ کرنا ہے، تاہم امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے پالیسی ساز عالمی ادائیگی کے اداروں کو پاکستان لانے کے خواہش مند ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے قلیل مدتی ترجیحات میں تعلیمی نظام میں بہتری لانا، رقم کی ادائیگی کرنے والی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنا اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت کی طرح ایک ’سلیکون ویلی‘ جیسے آئی ٹی کے مرکز کی ضرورت ہے، جہاں آبادی تعلیم اور مواقع زیادہ ہوں، اور ایسے میں کراچی قدرتی طور پر ایک بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں آئی ٹی پارک کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا جارہا ہے جس کی جگہ کے تعین کے لیے بات چیت جاری ہے۔وفاقی وزیر نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق بھی کچھ نہیں بتایا لیکن ان کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق ابھی بریفنگ دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وزیر برائے ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی کی تقرری پر سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ ان کے پاس یہ وزارت سنبھالنے کی صلاحیت موجود نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…