اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے مہنگے موبائل فونز پر ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگے موبائل فونز میں وہ موبائل شامل ہیں جو سپیکر صاحب آپ ،میں اور ارکان اسمبلی استعمال کرتے ہیں ،اس سے صاحب حیثیت لوگوں کے ٹیکس میں اضافہ کیا جا رہاہے،انہوں نے کہا کہ بوجھ ہم نے امیروں پر ڈالنا ہے جس سے ایسی صورتحال سے نکلنے میں مدد ملے گی ۔اس سے پہلے وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی تجاویز کی منظوری دے دی۔
منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر اور سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر حکام نے بجٹ تجاویز پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق کابینہ کو ایف بی آر ٹیکس سلیبس اور گزشتہ دور میں دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت 608 ارب روپے تک اخراجات کم کریگی، حکومتی اداروں، بڑی عمارتوں اور وزرا کے خرچوں کو کم کیا جائے گا۔