بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ریلوے خسارہ کیس، میں یہاں بے عزتی کروانے نہیں آیا، سعد رفیق کو رعب دکھانا مہنگا پڑ گیا،اپنا غرور گھر چھوڑ کر آیا کریں، جو پوچھا جا رہا ہے اس کا جواب دیں، چیف جسٹس نے سعد رفیق کی کلاس لے ڈالی ، بڑا حکم دیدیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریلوے خسارہ کیس، خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ میں پیش، آپ نے ریلوے کی حالت دیکھی ہے، میرے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا، میں یہاں بے عزتی کروانے نہیں آیا، سعد رفیق، یہاں کوئی آپ کی بے عزتی نہیں کر رہا، آپ اپنا غرور گھر چھوڑ کر آیا کریں، رویہ درست کریں ، غصہ کس بات کا ہے آپ کو، چیف جسٹس نے خواجہ سعد رفیق کو ریلوے خسارہ رپورٹ کا

جواب دینے اور وکیل کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے خسارے کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی ، خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہو گئے ۔ عدالت میں چیف جسٹس نے سابق وفاقی وزیر ریلوے سے استفسار کیا کہ خواجہ صاحب ! آپ نے رپورٹ دیکھی ہے جس پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ شاباش لینے آتے ہیںآگے سے ڈانٹ پڑ جاتی ہے ۔ اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے خواجہ سعد رفیق کو کہا کہ آپ جواب جمع کرائیں پھر دیکھتے ہیں شاباش ملتی ہے یا نہیں۔ خواجہ سعد رفیق نےکہا کہ ایک ہزار صفحے کی رپورٹ کا کیسے جواب دے سکتا ہوں ، میں کوئی اکائونٹنٹ تو نہیں، یہاں بے عزتی کروانے نہیں آیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا رویہ دست کریں غصہ کس بات کا ہے آپ کو، آپ گھر سے سوچ کر آئے تھے کہ عدالت کی بے حرمتی کرنی ہے، یہاں آپ سے جو پوچھا جا رہا ہے صرف اس کا جواب دیں، آپ اپنا غرور گھر چھوڑ کر آیا کریں۔ جس پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اللہ گواہ ہے میں عدلیہ کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے،میں ریلوے کو جتنا ٹھیک کر سکتا تھا اتنا کیا، ریلوے کو اپنے پائوں پر کھڑا کر دیا، میرے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا ، میرا الیکشن ہے اور ایک ہزار صفحے کی رپورٹ ہے مجھے ایک ماہ کی مہلت دی جائے جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے آپ وکیل کریں اور کسی کنسلٹنٹ سے مشورہ کرکے آئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…