اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس کا منرل واٹر پر ازخود نوٹس، تمام منرل واٹر کمپنیز کو ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت، آج شام تک تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس لاہور میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کٹاس راج مندر کے تالاب کا چشمہ خشک ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب میں منرل واٹر پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام کمپنیوں کو ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔ عدالت نے آج شام تک تمام کمپنیوں سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس لاہور میں کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ ازخود نوٹس میں عدالت نے تمام کمپنیوں، اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹس جنرلز کو بھی نوٹسز جاری کئے ہیں۔