اسلام آباد(سی پی پی)وزیراعظم عمران خان کے تقریب حلف برداری میں زبان پھسلنے کے معاملے پر اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج باسط علیم نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف اندراج مقدمہ کی سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھاتے ہوئے غلط الفاظ پڑھے،لہذا ان کے خلاف
مقدمہ درج کیاجائے۔پولیس نے جواب جمع کراتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا دوران حلف زبان پھسلنا 295 سی کا جرم نہیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پڑھائی کے دوران محض زبان کے پھسلنے کوجرم قرار نہیں دیا جاسکتا،عمران خان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج باسط علیم نے درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ جاری کردیا۔