اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےکہا کہ جو لوگ ہمارا فارورڈ بلان بنانے چلے تھے ان کی اپنی جماعت میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں 15 اراکین ناراض ہیں۔ ان کو منانے کے لیے چودھری سرور اور جہانگیر ترین کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تاکہ ان کو منایا جا سکے اور ان کی ناراضگی
دور کی جا سکے۔پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے اراکین میں بھی کچھ بے چینی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اسپیکر قومی اسمبلی اپنی گنجائش سے زیادہ ووٹس حاصل کر سکتے ہیں تو پھر صدارتی الیکشن میں بھی ووٹ کہیں اور بھی جا سکتے ہیں۔ جب اس وقت سیکرٹ بیلٹ اچھا تھا ، تو اب بھی سیکرٹ بیلٹ اچھا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن اکٹھی ہے،پیپلز پارٹی ایک سائیڈ پر کھڑی ہے۔