اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی جانب سے پاکستان کی صدارت کے لیے نامزد امیدوار اعتزاز احسن سے جب ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان کا جو پرتپاک استقبال ہوا ہے اس کے بارے میں آپ کیا کہیں گے،
جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا جو استقبال ہوا ہے اس میں سب سے منفرد چیز یہ ہے کہ تمام جنرلز نے اپنی آرمی کی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو سلیوٹ کیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جب بے نظیر بھٹو شہید وزیراعظم بنیں تو ان کا استقبال جی ایچ کیو میں جنرل مرزا اسلم نے کیا، انہوں نے روایت شروع کی کہ وزیراعظم کا استقبال کرتے ہوئے کیپ کے بغیر ریسیو کیا اور اس وجہ سے انہوں نے وزیراعظم کو سلیوٹ نہیں کیا، مرزا اسلم کے بعد وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا استقبال کرنے والے تمام افسران نے کیپ نہیں پہنی ہوئی تھی اور انہوں نے سلیوٹ نہیں کیا، جنرل مرزا اسلم جونیجو صاحب کے سامنے ایسی روایت قائم نہ کر سکے۔ انہوں نے کہاکہ تمام جنرلز عمران خان کو سلیوٹ مار رہے ہیں یہ ایک بڑی تبدیلی ہے، ہماری آرمی اب فیلڈ آرمی ہے، یہ اب جی ایچ کیو آرمی نہیں ہے۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ آرمی نے ضرب الحزب شروع کیا اور اب آپریشن ردالفساد شروع کیا ہوا ہے، ان میں ان کی اموات ہوئی ہیں ان کے افسر اور جوان شہید ہوئے ہیں، دشمن بہت سفاک ہے، ہماری آرمی نے ان کی طاقت کو ختم کیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ امریکہ کا سپاہی اگر افغانستان میں اتارتے ہیں تو وہ بھی ہمارے فوجی کی طرح نہیں لڑ سکتا حالانکہ ان کے پاس جدید ہتھیار بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام جنرلز عمران خان کو سلیوٹ مار رہے ہیں یہ ایک بڑی تبدیلی ہے