اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے نواز، مریم، صفدر کی سزائیں کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی مختصر فیصلہ جاری،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورت نے نواز، مریم ، صفدر کی سزائیں کالعدم قرار دینے کے حوالے سے تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے مختصر فیصلہ جاری کر دیا ہے جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مختصر فیصلے میں کہا
گیا ہے کہ کیونکہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں کالعدم قرار دینے کیلئے نیب آرڈیننس کو بنیاد بنایا گیا تھا جبکہ 18ویں ترمیم کے بعد بھی نیب قانون موجود ہے اور نیب قانون کی تحت سزائیں دی گئیں اس لئے ان کو کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے نیب آرڈیننس کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں ہیں، درخواستوں میں نیب آرڈیننس کو بنیاد بنا کر سزائیں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔