اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زہرشاہد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، دو ملزمان کو سزائے موت، دو کو عدم ثبوت پر بری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان راشد ٹیلر اور زاہد عباس زید ی جن کا تعلق ایم کیو ایم
سے تھا کو سزائے موت سنا دی ہے جبکہ دو ملزمان عرفان اور کلیم کو عدم ثبوت پر بری کر دیاہے۔ واضح رہے کہ زہرہ شاہد کو مئی 2013میں گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔رینجرز پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان نے قیادت کے کہنے پر زہرہ شاہد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا ملزمان کو گواہوں نے بھی شناخت کر لیا تھا