ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

مذہبی جماعتوں کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب تیزی سے رواں دواں ،پی ٹی آئی حکومت خوف میں مبتلا ، ریڈ زون میں کنٹینرز پہنچا دئیے گئے

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

لالہ موسیٰ(سی پی پی) تحریک لبیک کی قیادت میں داتا دربار سے شروع ہونے والا مذہبی جماعتوں کا لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے جبکہ پولیس نے ریلی کو دارالحکومت پہنچنے سے روکنے کیلیے کنٹینرز لگا کر جی ٹی روڈ بند کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق توہین آمیز خاکوں کے خلاف تحریک لبیک کی قیادت میں لاہور سے نکلنے لانگ مارچ لالہ موسی پہنچ چکا ہے۔

قافلہ اسلام آباد پہنچ کر توہین آمیز خاکوں کے خلاف دھرنا دے گا۔ گزشتہ روز دینی جماعتوں کی جانب سے نکلنے والے لانگ مارچ کی قیادت تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی کررہے ہیں۔لانگ مارچ میں انجمن تاجران اوردینی جماعتوں کے سینکڑوں افراد شریک ہیں، جگہ جگہ قافلے کا استقبال کیا جارہا ہے ،شرکا ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر ہالینڈ کے خلاف نعرے درج ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرکے ان کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کرے۔مقررین کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ملعون افراد دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں، یہ مقابلے کروانے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔دوسری جانب ریلی کو روکنے کے لئے پولیس نے کنٹینرز لگا کر جی ٹی روڈ جگہ جگہ سے بند کردی ہے جس کے نتیجے میں لاہور سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اسلام آباد میں بھی ریڈ زون کو محفوظ بنانے کے لئے کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔ ریلی کے منتظمین سے پہلے مذاکرات کرکے انہیں دھرنا دینے سے روکا جائے گا۔ بات چیت ناکام ہونے پر کنٹینر لگا دیئے جائیں گے۔ سرائے عالمگیر میں بھی جہلم پل کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جون میں ہالینڈ کی اسلام مخالف جماعت فریڈم پارٹی آف ڈچ کے متنازع رہنما گیرٹ ولڈرز نے پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کا قبیح اعلان کیا ہے۔ پاکستان نے معاملے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج بھی کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…