جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں، وفاق‘ پنجاب پختونخواہ حکومتیں عملی طور پر غیرفعال ہیں،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (سی پی پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بڑی بڑی باتوں سے سرخیاں تو بنتی ہیں، ملک نہیں چلتے، تحریک انصاف میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں ، وفاقی، پنجاب، خیبرپختونخواہ حکومتیں اب تک عملی طور پر غیرفعال ہیں۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف اب ٹال مٹول نہ کرے قوم سے کئے گئے وعدوں پورے کرے، خان صاحب دو گاڑیوں اور دو ملازموں کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس چلا کر دکھائیں۔

ہیلی کاپٹر کا خرچہ پچاس روپےفی کلومیٹر ہے تو وہ بھی ثابت کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صاف نظر آ رہا ہے کہ تحریک انصاف کی تیاری ہے نہ ان میں ملک چلانے کی صلاحیت ہے۔۔وزیراعظم نے پروٹوکول اور سفارتی آداب کے برعکس امریکی وزیرخارجہ کا فون سن کر تنازعہ کھڑا کروا دیا، نئی حکومت نے سوچے سمجھے بنا بھارت کے ساتھ دوستی کی باتیں کیں اور وہاں سے الٹا جواب آیا۔اب ایک بات دہرائی جا رہی ہے کہ وزیراعظم کی جان کو خطرہ ہے۔ قوم کو بتایا جائے کہ انہیں کس سے خطرہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…