ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے سب سے آگے دفتر خارجہ کے دورے کے دوران درخت لگانے کی تصویر نے دھوم مچا دی

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی ) وزیراعظم عمران خان کی دفتر خارجہ کے دورے کے دوران درخت لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اربوں درخت لگانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ پورے پاکستان میں درخت لگانے کی مہم چلانی ہے، شہروں میں بھی درخت لگائے جائیں گے۔

نوجوانوں کو ساتھ ملا کر پاکستان کو ہرا بھرا بنائیں گے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان صرف اپنے اعلان تک محدود نہیں رہے ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ دفتر خارجہ کے دفتر کے باہر ایک درخت لگا رہے ہیں۔عمران خان کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں اور وزیراعظم پاکستان کی اس کوشش کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ شکر ہیں ہمیں ایسے وزیراعظم ملے ہیں جو صرف اعلانات تک محدود نہیں ہیں بلکہ عملی طور پر کام بھی کرکے دکھا رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ ہمیں بھی وزیراعظم پاکستان کی طرح اپنے ملک کو سر سبز بنانے کے لیے آگے آنا چاہئے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا منصوبہ ممکنہ طور پر دنیا کے کسی بھی ملک کی جانب سے اعلان کردہ سب سے بڑا شجرکاری کا منصوبہ ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ شجرکاری منصوبے کے تحت ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں 10 ارب سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ منصوبہ خیبرپختونخواہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی طرز پر چلایا جائے گا۔ ماہرین ماحولیات کے مطابق اس منصوبے کے کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان میں ایک بڑی اور مثبت موسمی اور موحولیاتی تبدیلی رونما ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…