ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واجد ضیا آئی جی پنجاب۔۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ جان کر ہی شریف خاندان پریشان ہو جائیگا،

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے چیف سیکرٹر ی اور آئی جی سمیت پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ، شہباز دور کے بیوروکریٹ کو اہم ذمہ داریاں نہیں دی جائینگی، ذرائع، اعظم سلیمان اور خواجہ شمائل کے نام چیف سیکرٹری جبکہ امجد سلیمی اور واجد ضیا کے نام آئی جی پنجاب کے لئے زیر غور، نجی ٹی وی کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی بیوروکریسی

میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور تقرریوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور نئی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب میں اہم بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں اور تقرریاں کی جائیں گی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں چیف سیکرٹری سمیت آئی جی پنجاب کی بھی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور نئے چیف سیکرٹری کیلئے اعظم سلیمان اور خواجہ شمائل کے نام جبکہ آئی جی پنجاب کیلئے کیلئے امجد سلیمی اور واجد ضیا کے نام زیر غور ہیں تاہم اہم عہدوں پر تبادلے اور تقرریاں نئی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد کی جائینگی،رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز دور کے اہم پوسٹوں پر تعینات بیوروکریٹس سے اہم ذمہ داریاں واپس لے لی جائینگی جبکہ ان کو اہم عہدے نہیں دئیے جائینگے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے میں کرپشن کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کر چکے ہیں اور ایسے میں آئی جی پنجاب کیلئے واجد ضیا کا نام زیر غور آنا اس جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ واجد ضیا پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ کے طور پر سپریم کورٹ کے حکم پر اس وقت کے حکمران خاندان شریف خاندان کے خلاف پانامہ لیکس میں آنیوالی تفصیلات اور آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کر چکے ہیں ۔ جبکہ تاحال نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور وقتاََ فوقتاََ اپنے بیانات قلمبند کراچکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…