اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین نے پاکستان کو ڈالر کی جگہ چینی کرنسی یوآن میں تجارت کرنے اور تجارتی خسارے میں کمی لانے میں مدد کی پیشکش کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں سٹیٹ بینک میں ایک اجلاس ہوا ہے، بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق چین کے سفیر یاؤ جنگ نے سابق وزیر تجارت میاں مصباح الرحمان سے ملاقات میں یہ پیشکش دی تھی،
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون اور دو طرفہ مسائل پر گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ چین نے پاکستان کو یکطرفہ تجارتی رعایت دینے کا بھی ا علان کیا ہے اس سے پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہو گا۔ اس کے علاوہ چین کے سفیر کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیجنگ نے نئے وزیراعظم عمران خان کو چائنا امپورٹ فیئر جو کہ 2018ء نومبر میں ہو رہا ہے بطور مہمان بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل وزارت تجارت یا سیکرٹری کامرس چین کا دورہ کریں گے تاکہ تجارتی تعاون کے اعتبار سے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔ بھارت اور بنگلہ دیش کو رعایت دینے پر عبوری تجارت کے وزیر کی تشویش پر چینی سفیر نے کہا کہ انہیں ایشیا پیسفک ٹریڈ معاہدے کے تحت رعایت دی ہے۔ اس موقع پر چین نے پاکستان کو ڈالر کی جگہ چین کی کرنسی یوآن میں تجارت کرنے کا مشورہ دیا۔ چین نے پاکستان کو ڈالر کی جگہ چینی کرنسی یوآن میں تجارت کرنے اور تجارتی خسارے میں کمی لانے میں مدد کی پیشکش کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں سٹیٹ بینک میں ایک اجلاس ہوا ہے، بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق چین کے سفیر یاؤ جنگ نے سابق وزیر تجارت میاں مصباح الرحمان سے ملاقات میں یہ پیشکش دی تھی، اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون اور دو طرفہ مسائل پر گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ چین نے پاکستان کو یکطرفہ تجارتی رعایت دینے کا بھی ا علان کیا ہے