اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن سے سیاسی سنسر شپ کے خاتمے کا اعلان کر دیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پی ٹی وی پر سیاسی سند شپ ختم کر دی ہے،ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کو مکمل آزادایڈیٹوریل پالیسی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ منگل کو وفاقی حکومت نے پی ٹی وی سے سیاسی سنسر شپ
ختم کرنے کا اعلان کر دیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پی ٹی وی پر سیاسی سنسر شپ ختم کر دی ہے، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کو غیر جانبدار رہنے کی واضح ہدایت دی ہیں، اطلاعات کے شعبے میں جلد مثبت تبدیلیاں آئیں گی، تین ماہ کے اندر تبدیلیاں سب کو نظر آئیں گی۔