ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد امریکہ حرکت میں ، اعلیٰ عہدیدار کے دورہ پاکستان سمیت اہم اقدامات کا اعلان کردیاگیا

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وزیرِ خارجہ پومپیو 5 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے،پومپیو پاکستان میں نئی حکومت کے معرضِ وجود میں آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے اعلی سطحی عالمی رہنما ہوں گے،پاکستان کی نئی حکومت کے قیام کے بعد خطے میں امن و استحکام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ممکنہ طور پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے

اور پاکستان کے نئے منتخب وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے بات چیت کریں گے۔پاکستان کے سفارتی اور سرکاری عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ پومپیو 5 ستمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔وہ پاکستان میں نئی حکومت کے معرضِ وجود میں آنے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے اعلی سطحی عالمی رہنما ہوں گے۔امریکہ نے عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد خطے میں امن و استحکام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔توقع ہے کہ پاکستانی قیادت سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات کے دوران دو اہم معاملات پر گفتگو ہو گی۔ پہلے پاکستان امریکہ تعلقات کو بحال کرنا جو اس سال تاریخ کی نچلی سطح پر جا چکے ہیں۔ دوسرے افغان امن مزاکرات کو ازسرنو شروع کرنے میں پاکستان کا تعاون حاصل کرنے پر بھی توجہ مرکوز رہے گی۔خیال ہے کہ امریکی وزارت خارجہ میں جنوبی ایشیائی شعبے کی سربراہ ایلس ویلز بھی مائک پومپیو کے ہمراہ ہوں گی۔امریکہ میں یہ تاثر بھرپور انداز میں موجود ہے کہ پاکستان اب بھی طالبان پر خاصا اثرورسوخ رکھتا ہے اور یوں وہ طالبان کو مزاکرات کی میز پر لانے کیلئے آمادہ کر سکتا ہے۔ اس لحاظ سے امریکہ اس بات کا خواہاں ہے کہ پاکستان افغان امن مزاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے میں تعاون کرے۔ادھر امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر تین ماہ کیلئے مشروط فائر بندی کی پیشکش کو بھی سراہا ہے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بھی فون کر کے افغان عمل مزاکرات کے انعقاد کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…