کوئٹہ(نیوز ڈیسک)مستونگ کے علاقے درینگھڑ میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 10 اہلکار زخمی ہو گئے،نجی ٹی وی کے مطابق فورسز کی گاڑیاں نوشکی سے کوئٹہ آ رہی تھیں کہ درینگھڑ کے مقام پر خودکش گاڑی سے حملہ کیا گیا، 4 زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں دوران انتخابات خودکش حملے میں 151 افراد شہید ہوئے تھے۔