بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی 16 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اآباد(آن لائن) صدر ممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی وفاقی کابینہ سے ایوان صدر میں حلف لے لیا اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور صدر ممنون حسین ایک دوسرے کے ساتھ براجمان تھے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان کی 16 رکنی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں پر اسپیکر اسد قیصر ،ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری اور سول سمیت سیاسی و عسکری قیادت موجود تھی ۔

تقریب شروع کرنے کی اجازت صدر ممنون حسین سے لی گئی جس کے بعد باقاعدہ تلاوت قرآن پاک کی گئی اور پھر صدر ممنون حسین سے 16رکنی وفاقی کابینہ کے حلف برداری کی درخواست کی گئی اور صدر مملکت نے وزیر اعظم عمران خان کی 16رکنی کابینہ سے حلف لیا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ،وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم، وزیر صحت عامر محمود حیات کیانی،وزارت ریاستی و سرحدی امور چوہدری طارق بشیر چیمہ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، وزیر دفاعی پیداور زبیدہ جلال،وزیر مذہبی امور نورالحق قادری،وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا ،وزیر فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ و نیشنل ہسٹری شفقت محمود، وزیر پیٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان اور خسروبختیار سمیت شامل تھے تقریب حلف برداری کے بعد صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم عمران خان سے 16رکنی کابینہ نے مصافحہ کیا اور مبارکباد یں وصول کیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی 21 رکنی کابینہ میں 16 وفاقی وزیر اور 5 مشیر شامل ہیں۔جن کا کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ مشیروں میں محمد شہزاد ارباب کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، عبدالرزاق داؤد کامرس، ٹیکسٹائل، صنعت، پیداوار اور سرمایہ کاری، ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، امین اسلم کو موسمیاتی تبدیلی، اور بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر لگایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…