نواز شریف وزارت خارجہ اپنے پاس رکھتے تھے، عمران خان نے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آ ہی گئی، حیرت انگیز انکشافات

19  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اپنے پاس وزارت داخلہ رکھنے کے حوالے سے کہا کہ اس سے ایف آئی اے میرے ماتحت رہے گی اور میں منی لانڈرنگ پر نظر رکھ سکوں گا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس کی جگہ ریسرچ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانا میرا مقصد ہے، وزیر اعظم ہاؤس میں محض دو ملازم کے ساتھ دو گاڑیاں اپنے لیے رکھ کر وزیر اعظم ہاؤس کی بلٹ پروف سمیت دیگر تمام اضافی گاڑیاں نیلام کر ینگے،

حاصل شدہ رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ہمارا کوئی گورنر بھی گورنر ہاؤس میں نہیں رہے گا،بیرون ممالک سے قرض نہیں مانگوں گا،ایف بی آر کو ٹھیک کروں گا تاکہ لوگ پراعتماد ہوکر ٹیکس دیں،وزارت داخلہ میرے پاس ہوگی، ایف آئی اے ماتحت ہوگی، اب ملک بچے کا یا کرپٹ لوگ بچیں گے، انکا مقابلہ کرنے کیلئے تیا ر ہوجائیں ہاٹھ پڑا تو کرپٹ مافیا شور مچائے گا، کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو 20 سے 25فیصددینگے، عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں مافیا بیٹھی ہوئی ہے جو پیسے چوری کر کے باہر منتقل کردیتے ہیں،اس معاملے پر میں خود نظر رکھوں گا،باہر بھیجا گیا پیسا واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس قائم کریں گے،عوام کواعتماد دیں گے کہ آپ کا ٹیکس آپ پر خرچ ہوگا،کبھی کسی پارٹی کو ووٹ نہ دیں جس کا سارا پیسا اس ملک میں نہیں،وہ کیسا لیڈر ہے جو اپنی دولت باہر رکھتا ہے،بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو مدد فراہم کرینگے،ایسا نظام لائیں گے کہ ایک سال میں سول مقدمات کا فیصلہ ہو، نیب کو ہرممکن مدد فراہم کرینگے، عوام کیلئے ساڑھے پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈز کا اجراء کرینگے،بچوں سے زیادتی کیخلاف سخت ایکشن لیں گے،سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کے معیار کو ٹھیک کرینگے،پانی بہت بڑامسئلہ ہے، پانی کے حوالے سے نئی وزارت بنا رہے ہیں، بھاشا ڈیم کو بنانا ناگزیر ہے،پیسہ اکٹھا کرینگے،بلدیاتی نظام کو بہترین کرنا ہے اس میں اصلاحات لائیں گے،ناظم کا الیکشن براہ راست کرائینگے،

نوجوانوں کو نوکریاں دینگے،پانچ سالوں میں 50لاکھ سستے گھر بنائیں گے، یہ ایک بڑا چیلنج ہے،اس سے نوکریاں ملیں گی اور انڈسٹریز کھڑی ہونگی،بلاسود قرضے دینگے،پیشہ ورانہ تربیت دینگے،پورے ملک میں درخت لگائیں گے،ملک کو آلودگی سے پاک کرینگے،فاٹا کو جلد سے بلدیاتی الیکشن کرائینگے اور ترقی دینگے، کوئی کاروبار نہیں کرونگاقوم کو سادہ زندگی گزار کر دکھاؤں گا،جنوبی پنجا ب کو الگ صوبہ بننا چاہئیے، دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے،امن کے بغیر خوشحالی نہیں آسکتی، ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات قائم کر ینگے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…