اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے اہم نکات ایک نجی ٹی وی چینل نے حاصل کر لیے ہیں، رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کا خطاب ایڈیٹنگ کے بعد ایک گھنٹے کی ریکارڈنگ پر مشتمل ہو گا، اس خطاب میں وزیراعظم عمران خان بطور وزیراعظم کوئی کاروبار نہ کرنے کا اعلان کریں گے، عمران خان کرپٹ عناصر کے کڑے احتساب کا اعلان کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم 50 لاکھ مکان اور روزگار دینے کا اعلان بھی کریں گے، وزیراعظم
اپنے خطاب میں اس بات کا بھی اعلان کریں گے کہ جس پر ٹیکس لاگو ہو اسے ٹیکس دینا پڑے گا، کرپشن کے خلاف سمجھوتہ نہ کرنے کا بھی اعلان کریں گے۔ ٹیکس نیٹ کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات کا اعلان کریں گے اور وزیراعظم عمران خان یہ بھی بتائیں گے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیسے ہو گا، وزیراعظم عدالتی نظام میں بہتری کے لیے چیف جسٹس سے بات کرنے کا وعدہ بھی کریں گے اس کے علاوہ معیشت میں بہتری کا منصوبہ بھی بتائیں گے۔