پاکستان اور بھارت کی افواج کی آزادی کے بعد پہلی بار مشترکہ مشقیں،دونوں ممالک کے100،100فوجی اہلکار شامل،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

19  اگست‬‮  2018

بیجنگ(آئی این پی)شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے تحت روس میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والی دہشتگردی مخالف مشقوں میں پاکستان اور بھارت کے فوجی دستے بھی شرکت کرینگے۔ان مشقوں کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ اور انتہا پسندی اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ مشقیں20اگست سے مغربی وسطی روس کے شہر شیلیا بنسک میں ہوں گی۔مشقیں 10روز جاری رہیں گی۔

بھارت اور پاکستان کے100،100فوجی اہلکار مشقوں میں حصہ لینے کیلئے شیلیا بنسک پہنچ گئے ہیں۔مشقوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک روس،چین،جمہوریہ کرغیز،قازیکستان،تاجکستان اور ازبکستان حصہ لینگے۔امن مشقیں ایس سی او کے چین میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے تین ماہ بعد منعقد ہو رہی ہے،مشقوں کے موقع پر فوجی حکام آپس میں تعاون کو فروغ دینے نظریاتی دہشتگردی کو پھیلنے سے روکنے اور دہشتگردی اور انتہا پسندی کو سہولتیں فراہم کرنے والے عناصر کے خاتمہ کیلئے تبادلہ خیال کرینگے۔روس کی مرکزی فوجی ڈسٹرکٹ پریس آفس کے مطابق ان مشقوں میں چینی فوج کے100سے زیادہ جنگی ہتھیار اور 700فوجی اہلکار حصہ لینگے عوامی جمہوریہ چین کی طرف سے ایک مشینی کمپنی توپ خانہ،کمان اینڈ لاجسٹک کمپنی اور سپیشل فورسز گروپ مشقوں میں حصہ لینے کیلئے پہنچ گئے ہیں۔100سے زیادہ جنگی فوجی اسلحہ ریل کے ذریعے پہنچایا گیا ہے جن میں ٹینک،بکتربند گاڑیاں،انفنٹیری کی جنگی گاڑیاں،کمیونیکشن گاڑیاں اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہے۔ان عمل مشقوں میں ایس سی او ممالک کے3000فوجی اور500جنگی اور فوجی گاڑیاں اور ہتھیار حصہ لینگے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت اور پاکستان کے فوجی دستے کسی فوجی مشق میں مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔اگرچہ دونوں ممالک کی افواج اقوام متحدہ کے امن مشن میں مل کر حصہ لیتے رہے ہیں،2005میں بھارت اور پاکستان کو فوجی مبصر کے طور پر لیا گیا تھا جبکہ گذشتہ سال دونوں ممالک ایس سی او کے مکمل رکن بن گئے ہیں۔ایس سی او کو نیٹو اتحاد کے ہم پلہ قوت سمجھا جارہا ہے اور یہ دنیا کی ایک بڑی تنظیم کے طور پر ابھر کے سامنے آئی ہے جو دنیا کی40فیصد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے۔ایس سی او کا مقصد دنیا میں امن کا قیام ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…