اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے عثمان بزدار عثمان بزدار وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے ،نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن ہوا ۔صوبائی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر تاخیر سے شروع ہوا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی
نے اجلاس کی صدارت کی ۔جس کے بعد ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سپیکر نے نتائج کا اعلان کردیا۔ جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان بزدار186 کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے حمزہ شہباز 169ووٹ حاصل کر پائے۔اعلان ہوتے ہی ن لیگ کے ارکان نے احتجاج شروع کردیا۔