لاہور(آئی این پی) پی ٹی آئی نے پنجاب میں (ق)لیگ کو وزیر اعلی کا عہدہ دینے سے انکار کر دیا‘ (ق) لیگ کا کا شدید ترین ردعمل، جواب میں ایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، تحر یک انصاف نے پنجاب میں (ق)لیگ کو وزیر اعلی کا عہدہ دینے سے انکار کر دیا جبکہ (ق) لیگ نے (ن) لیگ سے بھی رابطہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ق لیگ کا انتخابات میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد تھا تاہم پی ٹی آئی ق لیگ کو کوئی بھی
بڑا عہدہ دینے کیلئے تاحال تیار نہیں ہے اس لیے ق لیگ نے اپنی اہمیت کو بڑھانے کیلئے ن لیگ سے رابطہ بھی کر لیاہے جس کے باعث اگر ن لیگ ان کے ساتھ اتحاد کرتی ہے تو انہیں کوئی بڑا عہدہ قربان کرنا ہوگا۔ن لیگ کی جانب سے دعوی کیا گیاہے کہ 18 اراکین رابطے میں ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے 16 اراکین کی حمایت کا دعوی کر دیاہے کسی بھی پارٹی کو پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کیلئے 371 میں سے 186 نشستوں کی ضرورت ہو گی۔