اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے سرگرم ہے تو دوسری جانب تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ وہ پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔ اب مسلم لیگ (ن) نے چوہدری برادران سے حکومت بنانے کے لیے مدد طلب کر لی ہے، مسلم لیگ (ن) نے چوہدری برادران سے ملنے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہی کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ ان کا تحریک انصاف سے گزشتہ پانچ سال سے اتحاد ہے اور انہوں نے انتخابات میں تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود لیگی قیادت نے چوہدری برادران سے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔