سرینگر(آن لائن) چین نے بھارت اور پاکستان کے مابین مسئلہ کشمیر پر اپنی ثالثی کی پیش کش کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت تشکیل پانے کے بعد بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی اور چین خطے میں امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کی وکالت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا ۔اس لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان صلاح کروانا ان کی خارجہ پالیسی کا ایک حصہ ہے ۔
ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے چینی وزیر خارجہ یانگ یی کی جانب سے موصولہ ایک بیان میں کہا کہ چین بھارت اور پاکستان کے مابین قربت کا خواہاں ہے اس لئے چین مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دونوں ممالک کو مذاکراتی عمل بحال کرنے کی بار بار اپیل کرتا رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سابقہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ چینی وزیر خارجہ یانگ یی پاکستان میں نئی حکومت قائم ہونے کے بعد ملک کا دورہ کریں گے ۔