اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی استدعا پر بینچ تشکیل دیدیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بینچ آئندہ ہفتے درخواست پر سماعت کرے گا ۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت کے معاملے پر سزا کی معطلی کیلئے بینچ تشکیل دیدیا جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بینچ
آئندہ ہفتے سماعت کرے گا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نیب کو جاری نوٹس کی تعمیل کر لی گئی ۔ نیب کی قانونی ٹیم بھی آئندہ ہفتے عدالت میں پیش ہوگی ۔ واضح رہے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی استدعا کی تھی ۔ اس کے علاوہ العزیزیہ اور فیلگ شپ ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی ۔